WELCOME TO MELTED TRUTHS

All Truths are easy to understand once they are discovered;the point is to discover them.(Galileo Galilei)

MOMINA MUSTEHSAN



MOMINA MUSTEHSAN


By: Saadeqa Khan 

برسوں کے بعد دیکھا ۔۔اک شخص دلربا سا ۔۔۔    


 


سپید رنگت ۔۔غزالی آنکھیں۔۔ سنہرے گیسو ۔۔ دل کو چھو لینے والے نین نقش ۔۔اور ان پرٹوٹتی بھر پور معصومیت کے ساتھ پر فریب اور دلکش آواز۔۔ ۔۔!!
برسوں کے بعد دیکھا اک شخص دلربا سا
اب ذہن میں نہیں ہے پر نام تھا بھلا سا

جی یقینا یہ ذکر خاص کسی اور کا نہیں۔ ۔میری ۔آپکی۔۔ اور پاکستان کے99 فیصد نوجوانوں کے پسندیدہ ۔۔"مومنہ مستحسن" کا ہی ہے جو آجکل انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا پر پوری طرح چھائی ہوئی ہیں۔۔ بہت کم لوگوں کواتنے کم عرصے میں ۔۔اتنی ڈھیر ساری شہرت مل پاتی ہے ۔۔ جو مومنہ نے اپنی چند پرفارمنس سے حاصل کرلی ہے ۔۔!!!
ابرو کھنچے کھنچے سےآنکھیں جھکی جھکی سے
باتیں رکی رکی سی ۔۔۔۔لہجہ تھکا تھکا سا
5 ستمبر 1992 کو پیدا ہونے والی نیویارک بیسڈ پاکستانی سنگر مومنہ مستحسن کی وجہ شہرت انکا سونگ "آفریں آفریں " بنا ہے ۔۔ مگروہ اس سے پہلے بھی کئی پرفارمنس دے چکی ہیں۔۔ نیویارک کی سٹونی بروک یونیورسٹی سے حال ہی میں بایو میڈیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے والی مومنہ بنیادی طور پر انجینئر ہیں اور مستقبل میں انڈسٹریئل انجینئرنگ میں ماسٹرز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔۔!!!
ذہانت۔۔ خوبصورتی ۔۔ معصومیت جیسی اعلیٰ صفات کی حامل مومنہ ایک ایسی سیلیبریٹی ہیں ۔۔جو اپنی تیزی سے بڑھتی شہرت سے یکسر بے نیاز ہیں ۔۔کروڑوں دلوں پر اپنی دلکش آواز اور انداز سے راج کرنی والی ۔۔ مومنہ میں نہ تو دیگر فیمیل سیلیبریٹیز جیسا غرور ہے ۔۔نہ ہی شہرت نے راتوں رات انکا دماغ آسمان پر پہنچایا ہے ۔۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی یہ بے تاج ملکہ ۔۔ بہت خوش اخلاق اور ملنسار بھی ہیں ۔۔۔!!!
الفاظ تھے کہ جگنو ۔۔آواز کے سفر میں۔۔
بن جائے جنگلو ں میں جس طرح راستہ سا
مومنہ کی دلکش آواز کے علاوہ اسکی شخصیت میں کچھ ایسا انو کھا پن ہے۔۔ جو مخالف صنف کو ہی نہیں ۔۔ہم صنف کو بھی یکساں اپیل کرتا ہے ۔۔ نیویارک میں رہنے کے باعث ۔۔ پاکستان سے باہر ان کے فینز کی تعداد کافی زیادہ رہی ہے ۔۔ اوراب راحت فتح علی خان کے ساتھ آفرین آفریں پر پرفارم کر کے چند ہی دنوں میں ان کے فینز کی تعداد لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔۔ آج پاکستان میں میوزک سے لگاؤ رکھنے والاہر شخص ۔۔مومنہ کے سحر میں مبتلا ہے ۔۔وہ آجکل انٹرنیٹ کی دنیا کا "ہاٹ فیورٹ "بن چکی ہیں ۔۔۔ کسی کو انکی دلکش آواز نے مدہوش کر رکھا ہے ۔۔تو کوئی ان کے نازک نین نقش اور معصومیت بھرے انداز پر فریفتہ ہے ۔۔ ذہانت ، دلکشی ، دلربائی اور معصومیت کو یکجا کرکے ایک پیکر میں ڈھالو ۔۔ تو یقینا ۔۔مومنہ کا نام ہی ذہن میں آتا ہے ۔۔۔!!!
خوابوں میں خواب اسکے ۔۔ یادوں میں یاد اس کی
نیندوں میں گھل گیا ہو ۔۔جس طرح رت جگا سا۔



۔
23 سالہ انجینئر ، سنگر اور سونگ رائٹر نے اپنااے لیول پاکستان سے کیا ۔۔ ان کے والد جنرل ریٹائرڈ کاظم مستحسن ستارہ امتیاز پانے والے جنرلز میں شمار کیئے جاتے ہیں ۔۔ جبکہ ان کی والدہ ڈاکٹر ہیں ۔۔ مومنہ کے دو بھائی ہاشم )ڈاکٹر( اور حیدر )لا سٹوڈنٹ( ہیں ۔۔ مومنہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بہ حیثیت سونگ رائٹر اور سنگر ۔۔ فرحان سعید کے سونگ " پی جاؤں"سے کیا ۔۔ اس کے بعد جنون گروپ کی البم جنون 20 کے لیئے "ساجنا" گایا۔۔ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ وقتا فوقتا ۔۔ میوزک کی دنیا میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہیں ۔۔ اسی دوران انہوں پلے بیک سنگر کے طور پر بالی ود کی فلم " ایک ولن " کے لیئے بھی پرفارمنس دی ۔۔ لیکن انکی وجہ شہرت کوک سٹوڈیو کا سیزن 9 بنا۔۔ جس میں انہوں نے نصرت فتح خان کے مشہورِ زمانہ سونگ "آفریں آفریں" کو ری مکس کر کے گایا ہے ۔۔اور اپنی طرف سے کچھ لا ئرکس بھی شامل کی ہیں۔۔۔


تیزی سے بڑھتی شہرت کے با وجود مومنہ میوزک کو پروفیشن کی حیثیت سے اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔۔ ان کے لیئے پہلی ترجیح انکی تعلیم ہے اور اس کے بعد والدین کی سپورٹ ۔۔ میوزک ان کے لیئے ایک ہابی رہا ہے ۔۔اور وہ اگلے سات سالوں تک اپنی تعلیم پر ہی بھر پور توجہ دینا چاہتی ہیں۔۔ اگرچہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنا سولو البم ریلیز کریں۔۔ دیکھیے کروڑوں دلوں کی یہ ملکہ اپنے فینز کی تمنا ۔۔۔کب پوری کرتی ہیں ۔۔۔؟؟؟__
Share on Google Plus

About Unknown

1 comments: