وہ کون تھی۔؟؟
"تیسرا
حصہ"
انہیں مارس مشن سے لوٹے
ہوئے تقریباََ ایک برس ہو چکا تھا ۔ سٹیوو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور " جیو پیٹر جونو
مشن" کے لیئے اس قدر سر گرم اور پر جوش تھا کہ اسے کھانے پینے،
سونے جاگنے تک کا ہوش نہ تھا ۔ کافی عرصے بعد اس نے ایک ویک اینڈ اپنے پر تعیش
فلیٹ پر گزارنے کا پروگرام بنایا تھا ورنہ اس کے شب و روز
جونسن سپیس سینٹر میں ہی گزرا کرتے تھے۔ صبح
بھاری ناشتہ کرتے ہوئے اس کے نظر سامنے دیوار پر لگی کیک کی تصاویر پر پڑیں
جو اس نے کبھی ضد کرکے لگوائی تھیں ۔ مگر اب وہ گذشتہ کئی ماہ سے گرینی کے
پاس تھا ۔
یکدم سٹیوو کا سیل
تھرتھرایا ، گرینی کالنگ ۔ اوہ مسٹر کیک بڑی عمر ہے تمہاری ، اس نے زیر ِ لب
بڑبڑاتے ہوئے کال ریسیو کی مگر خلافِ توقع دوسری طرف سے گرینی کے بجائے ایک نو خیز
خاتون کی آواز سنائ دی جو اسے مطلع کر رہی تھی کہ ٹھیک پانچ دن پہلے جینی کا
انتقال ہو گیا ہے اور ان کی وصیت کے مطابق کیک کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے
، کچھ دیر بعد ڈور بیل ہوئی اور کیک صاحب ایک نوکر کے ساتھ وارد ہوئے ۔
ہائے سٹیوو، امید ہے کہ
تم ابھی بھی ویسے ہی ہوگے پہلے کی طرح ڈفر اور سڑیل، اس لیئے تم سے ایک دفعہ پھر
مل کر مجھے کچھ زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔
میرے خیالات بھی تم سے
کچھ زیادہ مختلف نہیں ہیں ڈیئر کیک، سٹیوو نے اکتا کر ایک میگزین اٹھایا ۔
اوہو ، تو تم نے بھی یہ ادائے
دلبری سیکھ لی ہیں ، کیک نے کسی فلمی ہیرو کی طرح ایک آنکھ میچ کر ڈائیلاگ
مارا ۔
کیک، میرا خیال ہے کہ تم انڈین
فلمیں دیکھنا کچھ کم کردو ، کیونکہ ایک کلاسی برڈ سے روز بروز تم تھرڈ
کلاس لوفر بنتے جا رہے ہو ۔ سٹیوو کا موڈ سخت خراب تھا ۔
تمہاری اطلاع کے لیئے عرض
ہے کہ میں نے یہاں سے جانے کے بعد ایک مووی بھی نہیں دیکھی ، وہاں مجھے اپنے جیسے اچھے،
مخلص اور محبت کرنے والے جانوروں کا ساتھ میسر تھا تو مجھے کیا ضرورت پڑی تھی تم
انسانوں کی تھرڈ کلاس موویز دیکھنے کی
جن پر تم انٹر ٹینمینٹ کے لیئے اربوں روپے
اڑا دیتے ہو اور تمہیں اپنے ارد گرد بھوک ، افلاس اور غربت مرتے
کروڑوں انسان نظر نہیں آتے۔ کیک نے برابر کی چوٹ کی۔
پلیز ، اس وقت میں کسی
بحث کے موڈ میں ہر گز نہیں ہوں ، کئی ماہ بعد مجھے سکون سے ایک ویک اینڈ گھر پر
گزارنے کا موقع ملا ہے ، اسے میرا موڈ خراب کرکے بر باد مت کرو ۔ سٹیوو
جھلایا
اوکے ، جیسی تمہاری مرضی
، میں تو صرف تمہیں آئینہ دکھا رہا تھا ، اگر اسے دیکھ کر تمہارا موڈ خراب
یا دن برباد ہوتا ہے تو بہتر ہوگا کہ تم کاسمیٹک سرجری کروا لو مگر
یاد رکھنا کہ یہ سرجریز بھی صرف تمہارا ظاہر بدل سکتی ہیں باطن نہیں ۔
اچھا ۔ پھر اگر باطن
بدلنے کی بھی کوئی سرجری تمہاری نظر میں ہو تو ضرور بتانا ۔ ہونہہ
مائی ڈیئر سٹیوو، باطن
بدلنے کے لیئے انسان کو کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی ، بس آگہی کا ایک لمحہ اچانک زندگی میں
یوں وارد ہوتا ہے کہ گزری زندگی کارِ فضول معلوم پڑتی ہے، اور پھر ایک
نئے دور کا آغاز ہوتا ہے ۔ باطن کی تبدیلی کوئی ریموٹ کنٹرولڈ عمل نہیں ہوتا کہ
ادھر آپ نے بٹن دبایا اور ادھر آپ سدھرے، نکھرے اور شریف انسان بن جائیں
، دیرپا تبدیلیاں ہمیشہ آہستہ آہستہ زندگی کا حصہ بنتی ہیں ۔
مگر کیک میری زندگی میں
تو ابھی تک کوئی ایسا لمحہ نہیں آیا اس لیئے میں تبدیل ہونے سے قاصر ہوں ۔
کوئی بات نہیں سٹیوو مجھے
ایک سو دو فیصد یقین ہے کہ یہ نادر لمحہ بہت جلد آنے والا ہے ۔
تم اتنے یقین سے کیسے کہہ
سکتے ہو ؟ سٹیوو کو حیرت کا جھٹکا لگا ۔ یہ کلاسی برڈ تو اب سینٹ اور پامسٹ بھی
بنتا جا رہا تھا ۔
اس لیئے کہ مجھے یہ بات موزیل
نے بتائی تھی ، کیک نے ایک سٹائل سے اڑان بھری اور کچن کاؤنٹر پر جا بیٹھا کیا مجھے کچھ کھانے کے
لیئے مل سکتا ہے ؟
سٹیوو نے اسے دل ہی دل
میں مغلظات سے نوازا ، وہ جانتا تھا کہ اس کا تجسس بڑھا کر اب یہ ڈفر کیک ہفتوں
بات ٹالتا رہیگا ، اور پھر اسکی توقع کے عین مطابق اگلے دو ہفتے تک کیک کچھ
پھوٹ کر نہ دیا ۔
ویک اینڈ سٹیوو اب اپنے
فلیٹ پر ہی گزارنے لگا تھا ، اس روز بھی وہ ناشتے سے فارغ ہوکر بیٹھا تھا کہ ڈور
بیل ہوئی ، آنے والا ڈاکٹر جوناتھن تھا ۔
ہیلو کیک ، کیا حال ہیں
ڈارلنگ برڈ ؟ اس نے دور ہی سے کیک کو صوفے پر بیٹھا دیکھ کر دوستانہ انداز میں
پوچھا
ایکسکیوزمی ، میں نے آپ
کو پہچانا نہیں ؟؟
اوہ کیک کیا ہوگیا ہے
تمہیں یہ جونی ہیں ہمارے مارس مشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ۔
صرف
مارس مشن کے ؟؟ تو کیا جیوپیٹر مشن کا ڈائریکٹر کوئی اور ہے ؟ کیک نے ابرو اچکائے
ہاں جونو مشن کو ڈاکٹر البرٹو
ہیڈ کر رہے ہیں ، اب کہ جونی نے جواب دیا
اچھا تو پھر وہ کوئی تم
سے بھی بڑا نمونہ ہوگا !
جسٹ شٹ اپ کیک ، یہ کیا
بد تمیزی ہے ۔ جونی ہمارے مہمان ہیں ۔ سٹیوو طیش میں آکر کیک کی طرف لپکا تو وہ
پھر سے اڑ کر اوپر کارنس پر جا بیٹھا ، جبکہ جونی دلکش مسکراہٹ کے ساتھ سارے منظر
سے لطف اندوز ہوتا رہا ۔
کول ڈاؤن سٹیوو۔ کول ڈاؤن
یہ صرف ہمیں چڑا رہا ہے، جونی نے سٹیوو کو ٹھنڈا کرکے بٹھایا۔
اس کا دماغ کچھ
زیادہ ہی خراب ہوگیا ہے ۔ ہونہہ
اس میں بھی تم لوگوں کا
ہی قصور ہے نہ تم مجھے مارس پر لیکر جاتے نہ میرا دماغ یوں آسمان پر پہنچتا
، کیک بھی کم نہیں تھا۔
ڈونٹ وری ڈیئر کیک اب ہم تمہیں
جیوپیٹر مشن پر بھی ساتھ لیکر جائیں گے تاکہ تمہارا دماغ واپس زمین پر آسکے، جونی
نے ایک ایک کرکے اپنے کارڈز استعمال کرنا شروع کیئے۔
سوچ
لو ، یہ نہ ہو تم خود ہی زمین پر واپس نہ لوٹ سکو ، تمہارے پورے مشن کی اساس میرے
طرف سے دی گئی معلومات پر ہیں ، مگر تمہیں یقیناََ یہ جان کر زیادہ خوشی نہیں ہوگی
کہ اصل باتیں تو میں نے ابھی تمہیں بتائی ہی نہیں ہیں ۔ کیک ایک سٹائل سے اڑتا ہوا
دوبارہ جوناتھن کے سامنے آبیٹھا ۔
مائی ڈیئر کیک، مشن ابھی ابتدائی
مراحل میں ہے اور یو نو واٹ کہ فائنل لانچ سے پہلے ہم ہمیشہ ایک چھوٹا تجربہ کرتے ہیں
تاکہ ابتدائی سٹیج پر ہی زیادہ مالی نقصان سے بچا جا سکے سو ممکن
ہےمشن کو مکمل ہونے میں برسوں لگ جائیں ، اور بعض اوقات ہم فائنل سٹیج پر
بھی سب کچھ کینسل کر دیا کرتے ہیں یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔ جونی بھی
گھاگ کھلا ڑی تھا سو اپنے پتے بہت دیکھ کے کھیل رہا تھا
اگر تمہارے پاس بتانے کے لیئے
مزید کچھ ہے تو پلیز ہم سے شیئر کرو تاکہ ہم بروقت صحیح فیصلہ کر سکیں ۔ اور مجھے
یقین ہے کہ موزیل نے تمہیں اپنے بارے میں بہت کچھ بتایا ہوگا ۔
تمہارا اندازہ بلکل ٹھیک
ہے جونی ، بٹ تم اس خوش فہمی میں مت رہنا کہ میں تمہیں وہ سب کچھ بتا دونگا
، کیک بھی کائیاں تھا
دیکھو کیک ، جوناتھن مصالحانہ
انداز میں اس کی طرف جھکا ۔ ہماری موزیل اور اسکی ایلین کمیونٹی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،
ہمارا مشن صرف یہ ہے کہ ہم زمین کے علاوہ کسی اور سیارے پر زندہ حیات دریافت کرنا
چاہتے ہیں ۔
اچھا ، اگر تم یہ دریافت
کر بھی لو تو اس کا کیا فائدہ ہوگا ؟؟
اس کے بہت سے فائدے ہونگے
جو فی الوقت تم نہیں سمجھ سکتے ۔
معذرت کے ساتھ جونی تمہاری با تیں نہ
میں سمجھ سکتا ہوں اور نہ ہی موزیل، شاید اس لیئے کہ تم انسان صرف
اپنے مفاد کے لیئے سوچتے اور اسی کے حصول کےلیئے سرگرداں رہتے ہو ۔ تم نے
کبھی دیکھا ہے کہ یہ سورج ، چاند ، ستارے۔ یہ بلند و بالاپہاڑ، یہ دریا ، سمندر جھیلیں
۔ یہ گھنے جنگلات اور اس میں بسنے والے مختلف النوع حیوانات کس طرح اس زندگی کو
سہل بنانے میں تمہارے ساتھ دیتے آئے ہیں اور آتے رہیں گے ، مگر اس کے بدلے
میں تم نے ہمیں کیا دیا ہے ، کبھی اپنے لیونر، مارس اور جیوپیٹر مشنز سے کچھ فرصت
ملے تو اس پر ضرور غور کرنا ۔ بہت غصے سے اپنی بات مکمل کرکے کیک اڑان بھرنے کو
تھا کہ جوناتھن نے اسے ہاتھ اٹھا کر روکا ۔
ڈیئر کیک ، تم صرف یہی کیوں سوچ رہے
ہو کہ ہم ایلینز کو نقصان پہنچائیں گے ۔ یہ بھی تو ممکن ہے کہ وہ ہم سے بڑے شیطان
ہوں اور خود ہمیں ہی لینے کے دینے پڑ جائیں ۔
کیک نے جونی کی بات سن کر
دھم سے ٹیبل پر الٹا گر کر قہقہہ لگانے کی اداکاری کی ۔ جوناتھن ڈئیرسٹ ، ابھی
جو تھوڑی دیر پہلے میں نے تمہیں کہا تھا نہ کہ تم اپنے خیر مناؤ یہ نہ ہو کہ تم
خود یہ زمین پر واپس نہ لوٹ سکو تو اسی لیئے کہا تھا کہ جس طرح انسانوں میں اچھے اور برے ، نیک و بد
دونوں طرح کے لوگ ہیں اسی طرح ایلینز بھی صرف معصوم نہیں ہیں ، تم لوگ
سوچے سمجھے بغیر خود کو ایک حولناک جنگ میں جھو نکنے چلے ہو ۔
اوکے ، ہم پوری طرح غور و غوض کے بعد ہی کوئی
فیصلہ کریں گے ، تم ہمیں تفصیل سے وہ سب کچھ بتاؤ
جو تم ایلینز اور انکی کمیونٹی کے بارے میں جانتے
ہو ۔
گڈ، یہ ہوئی نہ عقل مندوں
والی بات ، کیک نے خوش ہوکر باقاعدہ اپنے پروں سے تالیاں بجائیں ۔
اچھا پھر اب تو میں تمہیں
نمونہ نہیں لگ رہا نہ تو شاباش ابتدا سے شروع ہو جاؤ۔ جونی آج قصہ پاک کرنے کی ٹھان
کر آیا تھا
ضرور ، مگر یہ ایک طویل کہانی
ہے اور مجھے تو ابھی سے بہت زوروں کی بھوک لگی ہے ، سٹیوو کیا تم مجھے گرما گرم
پورج بنا دوگے ؟ کیک سٹیوو کی طرف مڑا، تو اس نے غصے سے صوفے پر مکا مارا ، اس خبیث کیک کو
ہمیشہ ایسے وقت ہی کیوں بھوک لگتی ہے ؟؟
آل رائٹ کیک ، مگر ایک
بات یاد رکھنا ، جونی آج تم سے ساری داستان سن کر ہی جائیگا ۔ اسے تم میری
طرح ہفتوں نہیں ٹال سکتے۔ سمجھے
ہاں بلکل سمجھ گیا ، میں
جانتا ہوں کہ جوناتھن ایک انتہائی ڈفر آدمی ہے ، یہ تمہاری طرح سویٹ اور کیوٹ نہیں
ہے جسے تنگ کر کےاور تپا کر مجھے مزا آئے۔ کیک نے شرارت سے ایک آنکھ میچ کر جواب
دیا تو جانی نے قہقہہ لگایا ۔
پھر پورے دو گھنٹے
بعد کیک نے شکم سیر ہو کر موزیل کی داستان کا آغاز کیا ۔
یہ میری موزیل سے تیسری
یا شاید چوتھی ملاقات تھی ، ہم وہاں ایک اونچی بھربھری سی چٹان کی اوٹ میں
بیٹھ کر گھنٹوں بیٹھ کر باتیں کیا کرتے تھے اور سٹیو و چھپ چھپ کر ہماری
ویڈیوز بنایا کرتا تھا ۔ کیک نے ایک ترچھی نظر سٹیو پر ڈالی جو کھڑکی سے
باہر ڈھلتے سورج کی کرنوں پر غور و غوض کرنے میں مصروف تھا ۔
موزیل کا تعلق
ہمارے نظام ِ شمسی سے نہیں ہے وہ " اینڈرو میڈا گلیسی " کے ایک
زمین ہی جیسے سیارے سے تعلق رکھتی ہے ، جسے تم لوگوں نے سپر ارتھ کا نام دیا ہوا
ہے۔وہاں نا صرف ایلینز کی پوری کمیونٹی آباد تھی ،بلکہ تمہاری ہی طرح
انکی ایک معاشرتی زندگی تھی ، انہیں بھی ہوا، پانی ، آگ ، خوراک کی
ضرورت ہوتی تھی ، اس سیارے کے باشندے بھی تم لوگوں ہی طرح گھر بار اور
خاندان بنا کر رہتے تھے، مگر شاید تمہیں یہ جان کر حیرت ہو کہ اب وہ سیارہ
اینڈرو میڈا گلیکسی میں کسی کو ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیگا ۔ ایک روز وہاں بگ
بینگ جیسا ایک حولناک دھماکہ ہوا اور پھر وہاں زندگی کا کوئی نام و نشان نہ رہا ،
موزیل اور چند دیگر حیوانات معجزاتی طور پر بچ گئے تھے جو اب اس وسیع
کائنات میں گم کردہ بھٹکے ہوئے مسافروں کی طرح ہیں ، آج یہاں تو کل
وہاں ۔جن کی کوئی منزل نہیں۔
جاری ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
0 comments:
Post a Comment