وہ کون تھی۔؟؟
آخری حصہ
مگر کیک سوال یہ ہے کہ ایسا کیونکر ہوا ، میری مطلب ہے کہ وہ کس قسم کا دھماکہ تھا ؟؟ اس کا سبب ماحولیاتی تبدیلیاں تھیں یا پھر یہ کسی حولناک جنگ کا شاخسانہ تھا ؟؟
شاباش جونی ، مجھے پورا
یقین تھا کہ تمہارا جینئس مائنڈمنٹوں میں ساری گھتیاں سلجھا لیگا ۔ کیک نے حسبِ
عادت طنز کے تیر چھوڑے
ایسا ہے ڈیئر کیک ۔ کہ
ہماری پاس تمہاری طرح کا اعلیٰ دماغ نہیں ہے ، ہم اپنی ناقص عقل سے کچھ اور
اندازے بھی لگا سکتے ہیں مگر کیا کیجئے کہ آپ خود کو عقلِ کل سمجھتے ہیں ،
سٹیوو نے جو کافی دیر سے تپا بیٹھا تھا اپنا حساب برابر کیا ۔
ویل سیڈ سٹیوو ۔ آج
پتا لگا کہ تم بھی اچھا طنز کر لیتے ہو ، چلو تم نے مجھ سے کچھ تو سیکھا ۔
کیک جوابی چوٹ سے بلکل بھی متاثر نہیں تھا ۔
مائی ڈیئر فرینڈز ، ایسا
ہے کہ نہ تو میں خود کو عقل ِ کل سمجھتا ہوں اور نہ ہی تمہاری عقل ناقص ہے،
ان فیکٹ کہ تم اشرف الخلوقات ہو اور میں حیوانات کی نسل سے تعلق رکھتا ہوں ،
میرا تمہارا سرے سے کوئی مقابلہ ہی نہیں اور نا ہی ایلینز اور انسان کا کوئی
مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ وہ نا صرف ذہانت اور سوچنےسمجھنے کی صلاحیت میں تم سے
کم ہیں بلکہ محبت، نفرت اور عزت جیسے جذبات سے بھی عاری ہیں ۔اس کے باوجود تم
اندھا دھند اپنا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہو تاکہ کائنات میں کہیں اور
تمہیں زندگی کے آثار مل جائیں ۔ اپنی اہمیت کو تو تم نے خود ہی گھٹا دیا ہے۔
نہیں کیک۔ ایسا بلکل نہیں
ہے ۔ ہماری پہلی ترجیح آج بھی انسان ہی ہیں ، ہم جو زمین جیسا سیارہ
تلاشنے میں دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں تو اس میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے بلکہ
ہمارے سامنے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تحفظ ہے ۔
ڈاکٹر جوناتھن، کیا تم
اپنی بات کی مزید وضاحت کرنا پسند کروگے، کیک قدرے چونکا تھا
بلکل مائی ڈیئر کیک۔ یہی
تو میں سمجھانے اور تمہاری غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم
انسانیت کی فلاح کے لیئے ہی خلا کو تسخیر کرنے نکلے تھے اور سات آٹھ عشروں
کے اس سفر میں ہماری ترجیحات ہر گز تبدیل نہیں ہوئی ہیں ۔
تم دیکھ رہے ہو کہ زمین
پر آبادی کس قدر تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، ایک وسیع علاقے پر آباد باشندوں کو
اب تک بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں ہیں ، اینڈ یو نو واٹ کہ ہم عشروں پہلے
منصوبہ بندی کرنے والے لوگ ہیں ۔
ڈاکٹر جوناتھن ، میری
ناقص معلومات کے مطابق تم گذشتہ آٹھ ، نو برس سے ناسا کے ساتھ وابسطہ
ہو اور اس سے پہلے بھی ایسٹرانامی میں خاصی مغز ماری کر چکے ہو ، تم یہ بات بہت
اچھی طرح جانتے ہو کہ سائنس کہتی ہے"اس کائنات کانظام خود کار ہے اور اس کی
سب سے بڑی خصوصیت اس کا توازن ہے" جسے برقرار رکھنے کے لیئے انسان کو
از خود کوئی کوشش کرنے کی ضرورت نہیں ، ہاں وہ اس کو غیر متوازن کرنے کے لیئے سر
دھڑ کی بازی ضرور لگائے ہوئے ہے,تمہیں اسکی بڑھتی ہوئی آبادی کے فکر کیوں کھائے جا
رہی ہے ؟کیا تم نہیں دیکھتے کہ ایک برس میں جتنے لوگ پیدا ہوتے ہیں اتنے مر
بھی تو جاتے ہیں ۔ انسانی سرگرمیوں کے باعث گلوبل وارمنگ آخری حد کو پہنچ چکی ہے
اور ہرخطے میں طرح طرح کےامراض جنم لیکر بستیوں پر بستیاں اجاڑ رہے ہیں ،
اور پھر بھی تمہیں بڑھتی ہوئی آبادی کی کِھل رہی ہے اور تم انہیں کسی نئے سیارے پر
شفٹ کرنے کے لیئے سرگرداں ہو ۔
ٹہرو ۔ جوناتھن نے ہاتھ
اٹھا کر نان سٹاپ بولتے کیک کو روکا ۔
یہ گفتگو طویل تو ہوتی
جارہی ہے، کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ہم آج ٹو دی ٹاپک بات کر لیں ۔
ہم ۔۔ ہاں ٹھیک ہے
تم لوگوں کے ساتھ سر کھپا کر میرے بھی سر میں درد ہوجاتا ہے، اور پلے تم
لوگوں کے کچھ پڑتا بھی نہیں کیونکہ تم نے کرنا وہی ہے جو تم نے سوچ رکھا
ہے۔ سو آج اس قصے کو ختم ہی کیئے دیتے ہیں ، کیک نے نرم کشن پر ایک
سٹائل سے پر پھیلائے۔
بڑی نوازش ہوگی تمہاری ۔
سٹیوو نے منہ بنایا ۔
ڈیئر سٹیوو۔ یو نو واٹ کہ
تم منہ پھلا کر بہت کیوٹ لگتے ہواور تمہاری اس ادا پر میری جان جاتی ہے، کیک نے
ایک آنکھ دبا کر سٹیوو کو مزید تپایا
مائی پلیژر کیک ۔ ہونہہ
ویلکم ۔ ویلکم ۔ مینشن
ناٹ مائی ڈیئر۔ خیر میں اور تم ایک دوسرے سے بعد میں نمٹتے رہیں گے
کیونکہ گرینی کی وصیت کے مطابق اب میں نے مر کر ہی تمہاری جان چھوڑنی ہے ۔
ہاں تو ہم بات کر ہے تھے
موزیل کی ایلینز کمیونٹی کے بارے میں ۔۔ تو ڈاکٹر جوناتھن تم اپنے اندازوں میں
کافی حد تک درست تھے ، موزیل کے سیارے "زوگ" کی تباہی میں
ماحولیاتی اثرات کے ساتھ اس حولناک جنگ کا برابر کا حصہ تھا، جو دو ایلینزسپر
پاورز کے درمیان لڑی گئی اور دونوں جانب سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے بجائے خاص سا
ئنسی تکنیکس استعمال کی گئیں جسے تم "آرٹیفیشل انٹیلی جنس " کہتے ہو ۔
مگر تمہارا لیول ایلینز کی نسبت ابھی بہت کم ہے، زوگ کے سائنسدان سپر انٹیلی
جنٹ تھے۔
"حد
سے بڑھی ہوئی ذہانت کسی ٹھاٹے مارتے ہوئے دریا کی طرح ہوتی ہے،اسکی شوریدہ سر
موجوں کو اگر نکاس کا راستہ نہ ملے تو وہ ہر رکاوٹ کو تہس نہس کرتی ہوئی آگے بڑھتی چلی جاتی ہیں ۔ ایسا نہیں
ہے کہ ہر ذہین دماغ منفی رخ پر ہی سوچتاہے، بہت سے جینئس افراد نے
اپنی تمامتر صلاحیتیں ہی نہیں پوری زندگی انسانیت کی فلاح کے لیئے وقف کی اور
تاریخ میں امر ہوگئے۔ ۔ مگر تم بھی یقینا ََ مجھ سے اختلاف نہیں کروگے کہ اس دنیا
کو تباہی دہانے پر نہ تو سیاست دانوں نے پہنچایاہے ، نہ ہی مفکرین یا مذہب کے
علم برداروں نے، یہ سب کارستانی سپر پاورز
کے تھنک ٹینکس اور سپر جینئس سائنسدانوں کی ہے۔"
کیک ہمیں اس سب پر
بہت افسوس ہے اور یقین کرو ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ زمین پر بھی
وہی کچھ رونما ہو جو " زوگ" پر ہوا ۔ تم مجھے یہ بتاؤ کہ موزیل
سمیت اور کتنے ایلینز بچنے میں کامیاب رہے تھے ؟
جوناتھن کا سوال سن کر
کیک قہقہے لگاتا ہوا صوفے پر لوٹ پوٹ ہونے لگا ۔ سٹیوو نے حیرت سے اسے اور
پھر جوناتھن کو دیکھا ۔ شاید کیک کے دماغ پر کچھ برا اثر پڑا ہے۔
ڈاکٹر جوناتھن ۔ تمہاری
اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ زوگ کی تباہی کے بعد وہاں کچھ بھی نہیں بچا تھا ، اور اب
تک تو اس کے ٹکڑے بھی ٹھنڈے ہوکر "ڈوارف" بن چکے ہوں گے ۔
تو پھر موزیل کس طرح بچ
گئی تھی ؟؟ سٹیوو کو حیرت ہوئی وہ اس طرح سٹیو کہ
زوگ کے سائنسدانوں کی ٹیم حولناک جنگ چھیڑ کر متوقع تباہی سے پہلے ہی سیارے
سے روانہ ہوگئی تھی ، اور موزیل بھی ڈاکٹر زواگو کے پاس برسوں سے مقیم
تھی جیسے میری جان تم نے عذاب کی ہوئی ہے ۔
اوہ ۔ ونڈرفل ۔ اصل
کام کی بات تو تم نے اب بتائی ہے ، لیکن وہ ایلینز سائنسدانوں کی
ٹیم اب کس سیارے پر ہے ؟؟
ہونا کہاں ہے ، وہیں
جیوپیٹر پر ہے سٹیوو پیارے ۔کیک نے حسبِ عادت آنکھ دبائی
مگر شاید تمہیں یہ جان کر
حیرت ہو کہ وہ اب سائنسدانوں کی ایک چھوٹی سی ٹیم نہیں رہی ، بایو میڈیکل کی
تکنیک سے انکی جیوپیٹر پر آبادی وائرس کی طرح بڑھتی گئی تھی اور اب وہ پورے
سیارے پر پھیل چکے ہیں موزیل کچھ عرصے پہلےڈاکٹر زواگو کے پاس سے فرار ہونے
میں کامیاب ہو گئی تھی ، وہ بہت مشکلوں سے زمین تک اور پھر ہمارا تعاقب کرتی
ہوئی مارس تک آئی تھی ، تاکہ وہ سٹیوو کے ذریعے ہم انسانوں کو خبردار
کر سکے کہ جیوپیٹر پر مقیم ایلینز کمیونٹی زمین پر آبادی کا سراغ لگا چکی
ہے، اور اس سیارے پر انہیں کچھ ایسی نادر اشیاء کا پتا لگا ہے کہ وہ ایک
طویل عرصے سے اس پر قبضہ کرنے کی سٹرٹیجی بنا رہے ہیں ۔
واٹ؟؟ جوناتھن حیرت کے
مارے چلایا
یس مائی ڈیئر جونی ، اسی
لیئے تو میں تمہیں کہہ رہا تھا کہ جونو مشن بچوں کا کھیل نہیں ، تم اپنی خیر
مناؤ ۔
وہ
تو ہم منا لیں گے، ڈونٹ یو وری ، چوڑیاں ہم نے بھی نہیں پہنی ہوئیں ۔ ہونہہ ۔ تم
یہ بتاؤ کہ ایلینز سائنسدانوں کو ہماری سرگرمیوں کے بارے میں کتنا معلوم ہے ، میرا
مطلب ہے کہ ہمارے جیوپیٹر مشن۔
تقریبا ََ سب کچھ اور جو
نہیں معلوم تھا وہ میں نے موزیل کو بتا دیا تھا ۔کیک نے اپنی چونچ بجا کر دانت
نکالنے کی اداکاری کی۔
ہم مہینوں تک آنے والے
حالات کے بارے میں بحث کرتے رہے ، موزیل ایلینز سائنسدانوں کو اپنی سرگرمیوں
سے نہیں روک سکتی ، میں بھی تمہارے ساتھ کتنا ہی سر کھپا لوں تم نے
کرنی اپنے من کی ہے سو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ۔
کیک ایک لمحے کو رکا اور
اپنے سامنے بیٹھے دنیا کہ دو جینئس سائنسدانوں کے متجسس چہروں کو ٹٹولا
" انسان
اور ایلینز کا تصادم ہمیں ناگزیر نظر آرہا ہے، جب تباہی کی گھڑی قریب ہوگی ، اور
وہ یقینا ََ جلد یا بدیر آکر رہے گی ۔تو میں اور موزیل اس سے پہلے فرار
ہوجائیں گے ، کس طرح یہ ہمارا کام اور اس کے بعد ہم ایک سیارے
پر اپنی جانوروں اور پرندوں کی کمیونٹی آباد کریں گے ، جہاں انسان اور انسان
نما ایلینز کا کوئی وجود نہیں ہوگا ۔"
ختم شد
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
0 comments:
Post a Comment